الکفیل اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے بہت سے فوری اور تشویشناک کیسز میں مریضوں کو بچانے میں اہم کردارادا کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہاں تشویشناک حالت میں لائے جانے والے زخمی مظاہرین میں سے زیادہ تر کا کامیاب علاج کیا جا چکا ہے،جس کا تمام تر کریڈٹ طبی عملے ، نرسنگ اسٹاف اور پیرامیڈکس کو جاتا ہے جنہوں نے نے ایسے مریضوں کو بروقت طبی امداد دینے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال کے طبی ونرسنگ سٹاف، ڈاکٹرز اور ماہر سرجنز نے فوری اقدامات کرتے ہوئے انہیں مزید علاج فراہم کیا اور ان کی دیکھ بھال کی اور کئی جانوں کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔

ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الکفیل ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ جدید ترین طبی سازو سامان اور آلات سے لیس ہے جن میں کارڈیالوجی سے متعلقہ جدید ترین مشینیں، ابتدائی طبی آلات، بجلی کے جھٹکے فراہم کرنے والے آلات اور جدید سرجیکل آلات اور مشینیں شامل ہیں جن سے ٹریفک انجریز اور حالیہ مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والے مظاہرین کو علاج فراہم کرنے اور ان کی زندگیاں بچانے میں بہت مدد ملی۔

الکفیل ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر اعلاء الجنابی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ جدید ترین مشینوں اور آلات کے علاوہ یہاں کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادویات اور اعلی پیشہ ورانہ صلاحییت کا حامل سٹاف، ڈاکٹرز، سرجنز اور ماہرین بھی موجود ہیں۔ یہاں زیادہ تر کیسز رات میں لاۓ جاتے ہیں جن میں ٹریفک حادثات، دل کے مریض، گردوں کی بیماریوں میں مبتلا مریض اور مختلف نوعیت کے مریض اور زخمی شامل ہیں۔

ہم بروقت ایسے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہیں اور اگر ضروری ہو تو زندگی بچانے کے لئے مختلف طرح کے لائف سیونگ آپریشن بھی کیے جاتے ہیں جیسے ایئرٹیوب پاس کرنا،چیسٹ ٹیوب لگانا یا اسی نوعیت کے مختلف آپریشنز وغیرہ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: