روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ مرکزی راستے شارع قبلہ کی تعمیر وبحالی کے لئے ترقیاتی کام جاری ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ مرکزی راستے شارع قبلہ میں زائرین اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو سہل اور رواں بنانے کے لیے کئی تعمیراتی و ترقیاتی کام کیے گئے ہیں کیونکہ روضہ مبارک میں داخل ہونے کے لیے یہ ایک اہم اور مرکزی راستہ ہے اور خصوصی ایام زیارت کے دوران یہاں زائرین کا رش بےانتہا بڑھ جاتا ہے۔
اسی ضمن میں باب قبلہ پر موجود پرانے دروازے اور باڑ کی جگہ متحرک دھاتی گیٹ اور نہایت دیدہ زیب فینس کی تنصیب کی جارہی ہے تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں زائرین کے داخلے کو زیادہ منظم اور بہتر کیا جا سکے اور زائرین شدید رش کے دوران بھی بغیر کسی مشکل کے روضہ مبارک میں داخل ہوکر مراسم زیارت کی ادائیگی کر سکیں۔
باب قبلہ سے متصل داخلی راستے میں اعلی معیار کی ٹف ٹائلز لگائی جارہی ہیں اور اس کی دلکشی اور جمالیاتی حسن میں اضافے کے لیے ایک آبی فوارہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کوسہولیات مہیا کرنے کے لئے ایک سپورٹنگ ادارہ ہے۔ یہ ڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک اور روضہ مبارک کی سائٹس پر منٹیننس، کنسٹرکشن اور مینوفیکچرنگ کا کام کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: