روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں جناب زہراء(س) کے یوم شہادت کی یاد میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مختلف حصوں میں جناب زہراء(س) کے یوم شہادت کی یاد میں مجالس عزاء وقفے وقفے سے جاری ہیں اسی سلسلہ میں تشریفات ہال میں روضہ مبارک کے خدام کی طرف سے تین روزہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلہ کی پہلی مجلس بروز منگل (11 جمادى الأول 1441هـ) بمطابق (7 جنوری 2020ء) کو منعقد ہوئی جس سے شيخ عامر الجبوري نے خطاب کیا اور جناب سیدہ(س) کے فضائل و مصائب بیان کیے۔

مجلس میں روضہ مبارک کے خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اہل بیت اطہار کو اس المناک سانحہ کا پرسہ پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: