اعلی دینی قیادت: ان مظاہروں کے بعد پہلے جیسے حالات کبھی نہیں ‎رہیں گے لہذا خبردار رہیں

اعلی دینی قیادت اب سے کافی عرصہ پہلے اور کئی مرتبہ عراقی حکومت اور عراقی عوام کو موجودہ تشویشناک حالات کے حوالے سے متنبہ کر چکی ہے اسی سلسلہ میں اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (17 ربیع الاول 1441ھ) بمطابق (15 نومبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ کے دوران کہا تھا:
میرے بھائیو اور بہنو... میں آپ کی خدمت میں آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے ہم تک پہنچنے والا بیان پڑھنا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم

..... اس سے پہلے عوام اصلاحات کا مطالبہ لیے ہوئے اس طرح مظاہروں کے لئے کے لیے کبھی نہیں نکلے اور نہ ہی بھاری قیمت چکانے اور اتنی قربانیوں کے بعد بھی اس طرح سے مظاہروں کو جاری رکھا، اور یہ سب صرف اس لیے ہے کہ انھیں دن بدن بڑھتی ہوئی بدعنوانی، ہر جانب پھیلتی ہوئی خرابیوں، مختلف گروہوں پر مشتمل حکومتی طاقتوں کی مرضی سے وطن کو مال غنیمت کی طرح آپس میں بانٹنے اور ایک دوسرے کی بدعنوانی کو چھپانے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا تھا، جبکہ امور ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکے ہیں، ملک کے پاس وافر مالی موارد ہونے کے باوجود باعزت زندگی گزارنے کے معمولی وسائل بھی عوام کی اکثریت کی دسترس سے باہر ہو چکے ہیں۔
جن کے پاس ہاتھوں میں حکومت ہے اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ تاخیر اور سستی سے حقیقی اصلاح سے بھاگ سکتے ہیں تو غلط فہمی کا شکار ہیں کیونکہ ان احتجاجات کے بعد وہ کچھ بالکل نہیں ہو گا جو اس پہلے ہمشہ ہوتا رہا ہے لہذا وہ متنبہ رہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: