روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ پر سلائیڈنگ گیٹ اورنہایت دیدہ زیب سٹیل فینس کی تنصیب کا کام تکمیلی مراحل میں ہے۔

آج بروزبدھ 12 جمادی اول 1441 ہجری بمطابق 8 جنوری 2020 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے حرم مطہر کے باب قبلہ پر سلائیڈنگ گیٹ اور روضہ مبارک کے ڈیزائن سے ہم آہنگ نہایت دیدہ زیب سٹیل فینس کی تنصیب کا کام تقریبا مکمل کر لیا ہے۔
انجینئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جناب انجینیئر سامرعباس علی نے گذشتہ انٹرویو میں الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : یہ کام پہلے سے مرتب کردہ منصوبے کے مطابق کیا جا رہا ہے جس کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام داخلی راستوں پر پر سلائڈنگ گیٹس اور سٹیل فینس کی تنصیب کا کام کیا جائے گا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی خصوصی ہدایات پر باب قبلہ کی اہمیت اور مرکزیت کے پیش نظر اس کام کا آغاز باب قبلہ سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلائیڈنگ گیٹ اور سٹیل فینس کی ڈیزائننگ اور تیاری کا تمام تر کام مکمل طور پر روضہ مبارک کے انجینیئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے کیا ہے۔ یہ سلائیڈنگ گیٹ 12 میٹر لمبا اور دو میٹر اونچاجبکہ سٹیل فینس کی لمبائی 36 میٹر ہے۔ یہ گیٹ اورسٹیل فینس نہایت مضبوط اور دیدہ زیب ہیں اور روضہ مبارک کے ڈیزائن اور تزئین و آرائش سے ہم آہنگ ہے اور روضہ مبارک کے تعمیراتی حسن میں اضافے کا باعث ہوگی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: