سادۃ الخدم کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حضرت فاطمہ زہراء(س) کے یوم شہادت کے حوالے سے مجالس عزاء

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شعبہ سادۃ الخدم کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شہادت کی یاد میں تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ایام فاطمیہ میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی مقدس سیرت اور مصائب کو بیان کر کے اس سانحہ کا اھل بیت نبوی علیہم السلام، امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو پرسہ پیش کیا جا سکے۔

یہ مجالس 13 جمادی الاول سے 15 جمادی الاول تک ہر روز روضہ مبارک کے صحن میں منعقد ہوں گی کہ جس سے شيخ علي موحان خطاب کریں گے اور ان کا موضوع کلام (عقيدتنا في السيّدة الزهراء -عليها السلام-) ہو گا اور وہ اسی موضوع کے تحت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں روایات و آیات کی روشنی میں گفتگو کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: