اعلی دینی قیادت: مختلف فریقوں کی طرف سے طاقت کا استعمال اور غلبے کی کوشش بحران کے حل کو مزید مشکل بنانے کا باعث ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (14 جمادى الأول 1441هـ) بمطابق (10 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھا جس میں انھوں نے فرمایا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم

.... مختلف فریقوں کی طرف سے اپنی طاقت، اثر و رسوخ اور صلاحیتوں کے ذریعے تسلط و غلبے کے لیے کام کرنا اور ہر ایک کا دوسروں پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کرنا بحران کے باقی رہنے اور اس کے حل کو مزید مشکل بنانے کا باعث بنے گا، اور جس کے نتیجے میں بالآخر سب نقصان اٹھائيں گے اور سب سے زیادہ نقصان ملک اور عام لوگوں کا ہو گا کہ جن کا موجودہ داخلی اور بیرونی تنازعات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ان کا تعلق اور ان کی خواہش صرف اس حد تک ہے ان کے ملک میں امن و سلامتی، استحکام رہے، اس کی آزادی اور خودمختاری کے محفوظ رہے، اور ان کے اور ان کے بچوں کے لئے آزاد اور باوقار زندگی میسر رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: