اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (14 جمادى الأول 1441هـ) بمطابق (10 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھا جس میں انھوں نے فرمایا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
.... گزشتہ دنوں میں عراقی خودمختاری پر سنگین حملے اور بار بار ہونے والی خلاف ورزیاں، اور ملک اور اس کے عوام کی حفاظت میں متعلقہ حکام کی واضح کمزوری، موجودہ بحران کے نتائج کا ایک حصہ ہے۔ ہر ایک کو چاہیے کہ وہ حالات کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کے بارے میں خوب غور وفکر کرے، بعض مواقف پر اصرار اور بعض کے حوالے سے مسلسل انکار کے سبب خراب ہوتے حالات کا سد باب نہیں ہو سکے گا اور اگر بگڑتی صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گيا تو اس کے نتیجہ میں مختلف سیکیورٹی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی پہلوؤں سے دشواریاں بڑھ جائيں گی اور دوسروں کو ملک کے امور میں مزید مداخلت کرنے اور اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے مزید مواقع ملتے رہیں گے۔