اعلی دینی قیادت ایک خود مختار عراق اور بیرونی عدم مداخلت پر زور دیتی ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (14 جمادى الأول 1441هـ) بمطابق (10 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھا جس میں انھوں نے فرمایا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم

....گزشتہ (بعثی) نظام اور حتی موجودہ نظام کے سائے تلے کئی دہائیوں سے عوام مختلف سطحوں پر جن جنگوں، آزمائشوں اور پریشانیوں کو سامنا کر چکے ہیں ان کا اب خاتمہ ہو جانا چاہیے، لہذا متعلقہ فریقوں کو قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اور عوام کے ایسے مستقبل کے لئے جامع ویژن تک پہنچنے کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے، کہ جس مستقبل کا خواب والدین نے دیکھا تھا لیکن وہ خواب آج تک ان کے بچوں کے لیے بھی پورا نہیں ہو سکا، اور وہ خواب ایک خود مختار عراق کا تھا جس کی حکومت اس وطن کے بچوں کے ہاتھوں میں ہو گی اور اس کے فیصلوں میں اجنبیوں کا کوئی کردار نہیں ہو گا، اور عوام کا فیصلہ اس کی حکومت کی بنیاد ہو گی، اور وہ حکومت روشن خیال حکومت ہو گی، اور وہ مختلف ادیان اور اقوام سے تعلق رکھنے والی اس وطن کی عوام کی خدمت کرے گی، اور انھیں عزت و امان کے ماحول میں باوقار زندگی فراہم کرے گی، یہ ملک جن روشن عقول اور بے شمار وسائل کا مالک ہے ان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا یہ بہت زیادہ ہے؟
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: