شھادت جناب زہراء(س) کے حوالے سے واسط میں نویں سالانہ شہادت سیمینار کا انعقاد

واسط کے نواحی شہر دبونی میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شھادت کی یاد میں نواں سالانہ شہادت سیمینار شروع ہو چکا ہے۔ یہ سیمینار عراق میں موجود مقامات مقدسہ س اور دہونی کے مواکب حسینی کے مشترکہ تعاون سے سے منعقد کیا جاتا ہے۔

گزشتہ آٹھ سال سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کی افتتاحی تقریب میں مراجع عظام کے نمائندوں، مقدس روضوں کے خدام، اعلی دینی و سماجی شخصیات اور مومنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد شہداء وطن کے لیے سورہ فاتحہ پڑھی گئی۔

اس کے بعد اعلی دینی قیادت کےنمائیدے شيخ صالح القرغولّي نے جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کے ساتھ ہونے والے ظلم و ناانصافی اورحضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شھادت کے المناک سانحہ پر روشنی ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے بعد سماحة السيّد رشيد الحسينيّ، نے اس المناک سانحہ کے حوالے سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

سیمینار کے دوران ممتاز شعراء کرام اور ترانے پڑھنے والے گروپس نے جناب زہراء سلام اللہ علیھا کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر سیمینار میں شرکت کرنےوالی معزز شخصیات کوشیلڈز اور اعزازی اسناد پیش کی گئیں اور روضہ مبارک کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لئے تحائف تقسیم کئے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: