العمید یونیورسٹی کی جانب سے اکیڈمی ایڈوائزنگ پروگرام کے نفاذ کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی کی جانب سے اکیڈمی ایڈوائزنگ پروگرام کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے نفاذ کا بنیادی مقصد تعلیم کے فروغ اور تعلیمی ترقی کے لیے ٹھوس بنیادیں فراہم کرنا ہے۔
العمید یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ برس محفوظ تعلیمی ماحول کی جانب سفر کے نعرے کے ساتھ شروع کیا گیا یہ پروگرام اپنے مرتب کردہ اہداف اور منصوبوں کے حصول کے لیے پانچ سال تک جاری رہے گا۔

مذکورہ بالا تعلیمی مشاورت کا پروگرام ایک واضح وژن اور حکمت عملی کی بدولت دوسرے تعلیمی و تحقیقی منصوبوں اور پروگراموں کے لیے بھی معاون اور مددگار ثابت ہوگا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: