الکفیل اسپتال کی بدولت نجف اشرف سے انتہائی تشویشناک حالت میں لائے گئے زخمی میں زندگی اور تندرستی کی امید لوٹ آئی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپتال نے بہت سے فوری اور تشویشناک کیسز میں زخمی مظاہرین کو بچانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ ایسی ہی صورتحال میں نجف اشرف سے ایک زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں الکفیل ہسپتال کربلا منتقل کیا گیا تھا۔ یہ شخص مظاہروں کے دوران ایک گولی کا شکار ہوا، یہ گولی بائیں پھیپھڑے کے اوپر سے ہوتی ہوئی ریڑھ کی ہڈی میں پانچویں اور چھٹے مہروں کے درمیان لگی جس سے اس شخص کا چھٹا مہر مکمل طور پر ٹوٹ گیا اورریڑھ کی ہڈی کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث یہ شخص فالج کا شکار ہوگیا تھا۔

الکفیل ہسپتال کی جانب سے اس زخمی شخص کے کامیاب آپریشن کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ بالا زخمی شخص کامیاب آپریشن کے بعد بھی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے احتجاجی تحریک آغاز سے لے کر تاحال پرامن مظاہرین سے اظہار یکجہتی اور تعاون کے لیے الکفیل ہسپتال مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اور الکفیل ہسپتال کا عملہ دن رات زخمی مظاہرین کو طبی خدمات و علاج فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

ہسپتال کی انتظامیہ نے تربیہ اسکوائر کربلا میں زخمی مظاہرین کو علاج معالجے کے اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاجی تحریک کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 1700 سے زائد مظاہرین کو الکفیل ہسپتال کی جانب سے طبی امداد اور علاج فراہم کیا گیا ہے جن میں سے پندرہ سو چالیس مظاہرین کو تربیۃ اسکوائرمیں قائم کردہ میڈیکل کیمپ کے ذریعے ابتدائی طبی امداد اور علاج فراہم کیا گیا جبکہ 150 مظاہرین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا اور 27 مظاہرین کے علاج کے لیے مختلف آپریشن بھی کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ بالا اعداد و شمار ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے کربلا میں زخمی ہونے والے مظاہرین کے بارے میں ہیں جبکہ باقی شہروں خصوصا ذی قار گورنینٹ میں الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیمیں زخمی مظاہرین کو مسلسل طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال نے مظاہروں کے آغاز ہی سےمظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر متعدد بلامعاوضہ اقدامات شروع کر رکھے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔



متعدد شہروں میں مظاہروں کے مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کا قیام۔



طبی ماہرین اور عملے پر مشتمل میڈیکل ٹیموں کا قیام جو کہ مظاہرین کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔



ایمبولینس سروس۔



الکفیل ہسپتال میں زخمیوں کا علاج۔



واضح رہے کہ یہ تمام طبی خدمات اور سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جارہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: