اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (21 جمادى الأول 1436هـ) بمطابق(13 مارچ 2015ء) کو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں کہا تھا:
اگر ہم آج دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے اپنے بھائیوں اور دوستوں کی طرف سے کسی بھی مدد کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں تو اس کا مطلب کسی بھی طرح یہ نہیں ہے کہ کسی وقت ہم اپنی شناخت اور خود مختاری سے آنکھیں بند بھی کر سکتے ہیں، ہم یہاں کے یا وہاں کے کچھ عہدیداروں کے ذہن میں کسی غلط فہمی کا حصہ نہیں بن سکتے، ہم آج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنے شہداء اور زخمیوں کے خون سے اپنی تاریخ لکھ رہے ہیں، اور عراقی عوام کے اجزاء کا خون اپنے تمام فرقوں اور قومیتوں کے ساتھ گھل مل چکا ہے۔