سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی حزیں یادوں کے ساتھ وویمن لائبریری ڈویژن کی جانب سے کلچرل فورم کا انعقاد

سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت کی حزیں یادوں کے ساتھ وویمن لائبریری ڈویژن کی جانب سے ایک کلچرل ڈسکشن فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اس فورم میں سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے خطبہ فدک پر تفصیلی بات کی گئی تاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں خواتین اصلاحی تحریک اور معاشرے میں گمراہی و برائی کے خلاف جنگ میں اس پر عمل پیرا ہوسکیں۔

وویمن لائبریری ڈویژن کی انچارج السيّدة أسماء العبادي نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا : وویمن لائبریری ڈویژن اہل بیت علیہم السلام کے معاملات اور واقعات کے احیاء کے لیے مختلف طرح کی ثقافتی تقاریب کا انعقاد کرتا ہے تاکہ یہ واقعات قوم و ملت اور افراد کے ذہنوں اور ضمیروں میں ہمیشہ کے لئے قائم رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اس ثقافتی سیمینار کو جو چیز ممتاز بناتی ہے وہ یہاں پائی جانے والی تعمیری اور تحقیقی گفتگو کی فضا ہے جو پیش کردہ دہ خیالات کو واضح اور مکمل کرنے میں مدد دیتی ہے اور خصوصا لائبریری کی فضا جو تحقیقی اور صحیح معلومات کا انتخاب کرنے کے لیے متحرک کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی واقعات ایسے قیمتی اور قابل قدر مواقع ہوتے ہیں جو کسی بھی قوم یا معاشرت کا اہم ورثہ اور سرمایہ ہوتے ہیں اور ان واقعات کا احیاء اور بحالی اسے انسانیت کی متمدن تہذیب بنا دیتے ہیں اور اس طرح کے سیمینار یا ثقافتی تقاریب کا انعقاد ہی ہمارے اس عظیم ورثے کے احیاء کا واحد راستہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: