اعلی دینی قیادت: مظاہروں کا پرامن اور تشدد و تخریبکاری سے خالی رکھنا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (9 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (6 دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھتے ہوئے فرمایا:
بسم الله الرحمن الرحيم

.... مظاہروں کا پر امن اور تشدد و تخریبکاری سے خالی رکھنا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے، اسی طرح سے سیکورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ کہ پرامن مظاہرین کی حفاظت کریں اور انھیں مکمل آزادی کے ساتھ اپنے مطالبات پیش کرنے کی سہولت فراہم کریں، اور اسی طرح سے مظاہرین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تخریبکاروں کو مظاہرین کا لبادہ اوڑھنے اور مظاہرین کی صفوں میں گھس کر سیکورٹی فورسز اور املاک عامہ و خاصہ پر حملے کرنے اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: