نویں سالانہ شہادت سیمینار کے دوسرے روز عاشورہ ہمیشگی کی علامت کے زیر عنوان ایک تصویری نمائش کا انعقاد

امام حسین علیہ السلام ثقافتی فورم کے زیراہتمام واسط کے نواحی شہر دبونی میں نویں سالانہ شہادت سیمینار کی تقریبات (سلميّة فاطمة -عليها السلام- نهجٌ للمُصلِحين) کے نعرے کے تحت جاری ہیں۔ یہ سالانہ سیمینار عراق میں موجود مقامات مقدسہ اور دبونی کے مواکب حسینی کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے۔ حسینی فکر،عاشورا اور عزاداری کی عکاسی کرنے والی تصاویر کی نمائش کا انعقاد اس سیمینار کی اہم تقریبات میں سے ہے اور اسی ضمن میں نویں سالانہ شہادت سیمینار کے دوسرے روز عاشورہ ہمیشگی کی علامت کے زیر عنوان ایک تصویری نمائش منعقد کی گئی۔
اس نمائش میں م40 تصاویر رکھی گئی تھیں۔ یہ تمام تصاویر عاشورہ، مراسم عزاداری، اربعین کے ملین مارچ، زائرین امام حسین علیہ السلام کو فراہم کی جانے والی خدمات اورخصوصا محرم اور صفر میں عزاداری کرتے ہوئے لاکھوں مومنین کے جذبات کی عکاسی کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ اس نمائش کا انعقاد اس سے پہلے بھی عراق کے کئی شہروں میں کیا کیا جا چکا ہے ہے اور اس کے علاوہ وہ بیرون ملک منعقد ہونےوالے انٹرنیشنل فیسٹیولز میں بھی اس تصویری نمائش کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: