اعلی دینی قیادت کی صحت کے بارے میں علامہ صافی کی پریس کانفرنس

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی اور آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی سرجری کرنے والی میڈیکل ٹیم پریس کانفرنس میں آج ہونے والے آپریشن کی تفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کیا۔
علامہ صافی نے بتایا کہ کل اعلی دینی قیادت کی بائیں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے ضروری چیک اپ اور ٹیسٹس کے بعد ہڈی کو جوڑنے کے لیے آپریشن کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹر عدنان كلابی کی سربراہی میں ڈاکٹر إحسان محمد علي فرج، ڈاکٹر أحمد نعمة طائی، ڈاکٹر برير محمد علي اسدی،ڈاکٹر هيثم محمود اسدی اور چند دیگر طبی ماہرین نے اس سرجری کو مکمل کیا اور اس وقت اعلی دینی قیادت کی صحت تسلی بخش ہے اور انشاء اللہ جلد وہ مکمل صحت یاب ہو جائيں گے۔
ڈاکٹر احسان فرج نے بتایا: میں نے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کر آج ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں اعلی دینی قیادت کا آپریشن کیا جس میں ان کی ٹوٹی ہوئی ہڈی کو پلیٹ کی مدد سے جوڑا گیا۔
ڈاکٹر احسان فرج کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ جناب سیستانی صاحب پورے آپریشن کے دوران عراق اور عراقی عوام کے لیے دعا کرتے رہے اور یہ بات ان کی عراق کے لیے شدید فکر مندی پر دلالت کرتی ہے۔ اب وہ آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں، خدا کا شکر ہے تمام امور بہت اچھے ہیں اور انشاء اللہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائيں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: