اعلی دینی قیادت کی صحت کے بارے میں اہم خبر

بروز جمعہ (21 جمادی الاول 1441 ہجری) بمطابق (17 جنوری 2020ء) کواعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد الصافی (دام عزہ) نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی صحت کے بارے اپنے بیان میں کہا:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
خدا کی حمد نثا کرتے ہوئے، امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی سرزمین سے ہم عراقی عوام اور امت مسلمہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی برکتوں اور الکفیل ہسپتال کی عراقی طبی ٹیم کی کاوشوں سے اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کی صحت الحمد للہ بہتر ہے اور وہ تدریجًا صحت یاب ہو رہے ہیں۔
عراقی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ سیستانی صاحب کی گزشتہ کل ہونے والی سرجری اللہ کے فضل وکرم سے کامیاب رہی اور آج ان کی صحت کی حالت کافی بہتر اور مستحکم ہے انہوں نے آج ہی انہوں نے بیٹھنا اور کچھ قدموں تک چلنا شروع کر دیا ہے۔ ہسپتال میں کیے گئے لیبارٹری ٹیسٹس کے نتائج بھی سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت بہت بہتر ہے، فی الحال وہ طبی بحالی اور فزیوتھراپی کے عمل سے گزر رہے ہیں، امید ہے میڈیکل ٹیم کے فیصلہ کے بعد وہ جلد ہی ہسپتال سے رخصت ہوجائیں گے۔
جس عراقی میڈیکل ٹیم نے الکفیل ہسپتال میں اعلی دینی قیادت کی سرجری کی اور اب تک ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے اس میں نمایاں حیثیت ان افراد کی ہے:

1 ڈاکٹر عدنان عیسیٰ الکلابی - میڈیکل ٹیم کے سربراہ، آرتھوپیڈک سرجن

2 ڈاکٹر برير محمد علي الأسدي آرتھوپیڈک سرجن

3 ڈاکٹر غسان عبد اللطيف الياسري آرتھوپیڈک سرجن

4 ڈاکٹر إحسان الفرج آرتھوپیڈک سرجن

5 ڈاکٹر أحمد نعمة الطائي آرتھوپیڈک سرجن

6 ڈاکٹر هيثم الأسدي آرتھوپیڈک سرجن

7 ڈاکٹر أسامة عبد الحسن آرتھوپیڈک سرجنر

8 ڈاکٹر محمد سامي اینستھیزیا کنسلٹنٹ

9 ڈاکٹر علي العوادي اینستھیزیا کنسلٹنٹ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: