اعلی دینی قیادت: ضروری ہے کہ حقیقی اصلاحات اور ملکی نظام میں مطلوبہ تبدیلی پُرامن طریقوں سے ہو

ضروری ہے کہ حقیقی اصلاحات اور ملکی نظام میں مطلوبہ تبدیلی پُرامن طریقوں سے ہو، اور یہ اس وقت ممکن ہے جب عراقی عوام مل کر اپنی صفوں میں مطالبہ کے حوالے سے مضبوط اتحاد پیدا کریں اور اس سلسلے میں مخصوص مطالبات پیش کریں
یہ بات (26 صفر 1441 ھ) بمطابق (25 اکتوبر 2019ء) کو نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ کے دوران اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کا بیان پڑھتے ہوئے ان کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں کہی، ان کا کہنا تھا:

....... ضروری ہے کہ حقیقی اصلاحات اور ملکی نظام میں مطلوبہ تبدیلی پُرامن طریقوں سے ہو، اور یہ اس وقت ممکن ہے جب عراقی عوام مل کر اپنی صفوں میں مطالبہ کے حوالے سے مضبوط اتحاد پیدا کریں اور اس سلسلے میں مخصوص مطالبات پیش کریں۔
بہت ساری اصلاحات ایسی ہیں جن پر عراقیوں کی آواز یکجا ہو سکتی ہے اور وہ طویل عرصے سے وہ اس کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں، ان میں سب سے اہم بدعنوانی کی روک تھام اور بد عنوان عناصر کو پکڑنے اور ان سے عوامی پیسہ واپس لینے کے لیے واضح اور سخت میکانزم کو اپنانا، معاشرتی انصاف کا خیال رکھنا سرفہرست ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: