موسوعۃ ( ابوالفضل العباس علیہ السلام فی الشعرالعربی) کی چوتھی جلد شائع ہو چکی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مطالعاتی و تحقیقی مرکز برائے حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام نے حضرت عباس علیہ السلام کے بارے میں شعری انسائیکلو پیڈیا کی چوتھی جلد شائع کر دی ہے۔ مذکورہ بالا مرکز کے انچارج شیخ محمود صافی نے بتایا ہے کہ یہ چوتھی جلد ایک طرح سے پہلے شائع ہونے والی تیسری جلد کا تسلسل ہے اور اس جلد (حرف العين، حرف الفاء، حرف الكاف، حرف اللام، حرف الميم، حرف النون، حرف الهاء، حرف الياء) سے شروع ہونے والے عربی اشعار کو شامل کیا گیا ہے۔ اس جلد میں شامل قصائد کی کل تعداد 137 ہے اور جن شعراء کرام کا کلام اس جلد کا حصہ بنا ہے ان میں سر فہرست الشيخ عبد الحسين الحويزي، الشيخ عبد الواحد المظفّر،السيد محمد بن أمير الحاج الكوفي، الشاعر قاسم عبّاس الحائري، السيد محمد مهدي القزويني اور الشيخ جعفر الهلالي رحمه ہیں۔
واضح رہے کہ مطالعاتی و تحقیقی مرکز برائے حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے قیام کا اولین مقصد حضرت عباس علیہ السلام کے بارے میں ہر طرح کی تاریخی، علمی، ثقافتی اور ادبی معلومات کو جمع کرنا اور انہیں دنیا تک پہنچانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ اب تک یہ مرکز بڑی تعداد میں مختلف طرح کی معلومات کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کو کتابی شکل بھی دی جا چکی ہے اور یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: