اعلی دینی قیادت فرما چکی ہے: موجودہ بحران سے نکلنے کا محفوظ ترین راستہ قبل از وقت انتخابات ہیں

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (23 ربيع الثانی 1441هـ) بمطابق (20 دسمبر 2019ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھتے ہوئے کہا:
میرے بھائیو اور بہنو... میں آپ کی خدمت میں آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے ہم تک پہنچنے والا بیان پڑھنا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم

...... ہم نے سابقہ خطبہ میں اس جانب اشارہ کیا تھا کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہے اور عوام سے ہی حکومت اپنی قانونی حیثیت کی توثیق حاصل کرتی ہے، (اور اسی بات کا اقرار دستور بھی کرتا ہے) لہذا موجودہ بحران سے نکلنے، حالات کے نامعلوم سمت میں جانے سے روکنے، انتشار اور اندرونی خانہ جنگی سے بچنے کے لیے قریب ترین اور محفوظ ترین راستہ قبل از وقت انتخابات کے ذریعے عوام کی طرف رجوع کرنا ہے، انتخابات کے لیے منصفانہ قانون سازی، آزاد و مستقل الیکشن کمیشن کی تشکیل اور اس کے کام کی ہر مرحلے میں مؤثر نگرانی ہی انتخابی عمل میں عوامی اعتماد کو بحال کر سکتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: