روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عمارت کے بارے میں تاریخی دستاویزات کے پہلے حصے کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مطالعاتی و تحقیقی مرکز برائے حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عمارت کے بارے میں تاریخی دستاویزات کو جمع کرنے کا عمل کچھ عرصہ پہلے شروع کیا تھا تاکہ ان دستاویزات کو آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کیا جا سکے۔
اسی سلسلے میں مذکورہ بالا مرکز نے 1921 سے لے کر 1992 تک کے مختلف تاریخی اور قانونی اہمیت کے حامل دستاویزات کو جمع کیا ہے اور ان میں سے بیشتر کو کتابوں کی صورت میں (العتبة العبّاسية المقدّسة فی الوثائق العراقیہ من 1921 الی 1992) کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی عمارت کے بارے میں شائع ہونے والی یہ کتاب اس سلسلے کی پہلی جلد ہے۔ اس کے بعد باقی دستاویزات کو آئندہ جلدوں میں تصاویر اور دیگر تفصیلات کے ساتھ ساتھ شائع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مطالعاتی و تحقیقی مرکز برائے حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے قیام کا اولین مقصد حضرت عباس علیہ السلام کے بارے میں ہر طرح کی تاریخی، علمی، ثقافتی اور ادبی معلومات کو جمع کرنا اور انہیں دنیا تک پہنچانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ اب تک یہ مرکز بڑی تعداد میں مختلف طرح کی معلومات کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کو کتابی شکل بھی دی جا چکی ہے اور یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: