العمید یونیورسٹی کا ہاسٹل جدید فن تعمیر کا عظیم شاہکار ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی کا ہاسٹل جدید فن تعمیر کا عظیم شاہکار ہے۔ ہاسٹل کی عمارت جدید تعمیراتی و فنی تقاضوں کے مطابق اور یونیورسٹی کے باقی حصوں سے ہم آہنگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی گئی ہے۔
یہ عمارت یونیورسٹی کیمپس میں واقع ہے اور(1,113) مربع میٹر پر محیط ہے، جسے کئی مراحل میں تعمیر کیا گیا ہے۔ سب سے پہلےمرحلے میں عمارت کا فولادی اور کنکریٹڈ ڈھانچہ کھڑا کیا گیا اور دوسرے مرحلے میں دیواروں اور ان سے ملحقہ حصوں کو بنایا گیا۔ اس عمارت میں بجلی، پانی، کمیونیکیشن، فائر،الارم، نگرانی اور سکیورٹی کے جدید نظام موجود ہیں۔
یہ عمارت کئی فلورز پر مشتمل ہے۔ ہر فلور 36 کمروں، کچن، لانڈری، برقی لفٹ، ایمرجنسی لفٹ اورسینٹری یونٹس پر مشتمل ہے۔ عمارت میں موجود تمام 144 کمرے مکمل طور فرنیشڈ ہیں اور ضرورت کی تمام اشیاء جن میں بستر، الماریاں، بجلی کا سامان اورآلات، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں،موجود ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: