(جود الکافل) خانداں کی ثقافتی سطح کو بہتر بنانے کے لئے ایک نئے پروگرام کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا فیملی کلچر سینٹر اپنے قیام سے لیکر اب تک خاندانوں کی ثقافتی سطح کو بہتر بنانے اور معاشرتی چیلنجوں سے آگاہی بڑھانے کے لئےمتعدد منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ حال ہی میں مرکز کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں کی خواتین کےلئے(جود الکافل) کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔
اس پروجیکٹ کے بارے میں مرکز کے ڈائریکٹر پروفیسر أسمهان إبراهيم نے کہا ، "یہ پروگرام خواتین کو تعلیم کے حق کی ضمانت دینے اور ان کی شخصیت کو بہترین انداز میں فروغ دینے کی کوشش ہے تاکہ وہ معاشرے میں بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اس پروگرام میں شامل خواتین کو گروپس میں تقسیم کیا گیاہے، اور ہر گروپ ایک ماہرعملہ کے زیر نگرانی پروگرام میں شریک ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: "اس پروگرام میں شامل ماوں کے لئے درج ذیل موضوعات پر متعدد لیکچرز ، ورکشاپس اور مباحثوں کے سیشنز رکھے گئےہیں۔"

- اعمال و اخلاق میں اہل بیت (ع) کی اطاعت

- بچوں کو کنٹرول رکھنے کی مہارت

- ماں اور بچے کے مابین تعامل کے مناسب طریقے سکھانا

- شوہر کے ساتھ بیوی کا روحانی سلوک۔

- عوامی ثقافت پر لیکچرز

والدین کے طرز عمل اور اس کے بچے کی معاشرتی نشوونما پر اثرات

اس کے علاوہ بچوں کی ثقافت، گھر میں پیش آنے والے روز مرہ کے مسائل کو حل کرنا ، بوڑھوں کے ساتھ کس طرح نمٹنا ہے ، الیکٹرانک آلات کا صیح استعمال سکھانا ، اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا۔ "

انہوں نے کہا ، "اس پروگرام میں تفریحی سیشنز بھی شامل ہیں جن کا مقصد شرکا کی صلاحیتوں کو دریافت کرنا ہے تاکہ ان کو درست طریقے سے استعمال کیا جاسکے۔"

اس پروگرام میں شرکت کی خواہشمند خواتین اس نمبر (07828884555) پر کال کریں یا سوشل میڈیا (وائبر ، واٹس ایپ ، ٹیلرام) پر کال کریں یا فیملی کلچر سنٹر چینل میں مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے شامل ہوں: https://t.me/thaqafaasria1
اس کے علاوہ ، فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے پروگرام کے شرکا کو بلامعاوضہ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: