روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العمید سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کی جانب سے پانچ علمی و تحقیقی کتابوں کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العمید سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کی جانب سے پانچ علمی و تحقیقی کتابوں کا انگریزی زبان میں ترجمہ شائع کیا گیا ہے تاکہ ہائرایجوکیشن اور دوسرے تحقیقی و علمی کاموں میں ان مصادر سے استفادہ کیا جاسکے۔
العمید سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے ٹرانسلیشن یونٹ کے سربراہ پروفیسر حيدر غازي الموسويّ نے الکفیل نیٹورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کتابوں کی اشاعت سینٹر کی علمی کانفرنسز میں سے ایک کا ثمرہ ہیں۔ شائع کی جانے والی کتابیں درج ذیل ہیں۔
پہلی اشاعتََ (Modernism in the Al-Husseinist Theatre) کے عنوان سے شائع کی گئی ہے۔
دوسری اشاعت (Martyrdom: Spur to Humanity, Curb on Extremism), کے عنوان سے شائع کی گئی ہے۔
تیسری اشاعت (Al-Husseinist Minbar)
چوتھی اشاعت(Infallibles into meditation: A collection of research studies - in literature-),
پانچویں اشاعت((Infallibles into meditation: A collection of research studies- linguistically),
واضح رہے کہ العمید ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ العمید سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سے وابستہ محکموں میں سے ایک ہے ، جو عربی سے انگریزی اورانگریزی سے عربی میں ترجمہ کرتا ہے تاکہ پرامن اور عالمی انداز میں علم اور یونیورسٹی کی نمائیدگی کی جا سکے۔
مرکز سے رابطہ کرنے اور اس کی سرگرمیاں جاننے کے لئے ، درج ذیل نمبروں پر کال کریں:

(009647602323337) (009647602355555)

یا مندرجہ ذیل میل کے ذریعہ رابطہ کیا جا سکتا ہے: info@alameedcenter.iq
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: