العباس فائٹنگ اسکواڈ (پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) اور ریڈ کراس کمیٹی کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

العباس فائٹنگ اسکواڈ (پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کی جانب سے ریڈ کراس کمیٹی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے تاکہ عراق میں انسانی ہمدردی کے تحت کی جانے والی امدادی کاروائیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جا سکے۔
اسکواڈ کے نگران ، جناب میثم الزیدی نے نجف اشرف میں ریڈ کراس کمیٹی کے فیلڈ مندوب اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا ، اور انسانی ہمدردی کے تحت باہمی رابطے اور تعاون کو بڑھانے کے لئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ۔
اس میٹنگ میں اسکواڈ کے کردار اور انسانی ہمدردی کے تحت جاری سرگرمیوں اور کمپینز کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: