الکفیل میوزیم اور دار المخطوطات کی جانب سے سے قالینوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لئے ایک تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم اور دار المخطوطات کی جانب سے سے قالینوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لئے ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تربیتی کورس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے شرکت کی۔
اس کورس کے انعقاد کا مقصد قالینوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کرنا، کسی بھی قالین کو پہنچنے والے نقصان یا خرابی کا اندازہ لگانا، دستیاب وسائل اور آلات کی مدد سے اس نقصان کا تدارک کرنے کے بارے میں مختلف طریقہ کار بتانا اور عملی تربیت فراہم کرنا اور ھاتھ سے بنےہوئے قالین اور مشین سے بنے ہوئےقالین میں فرق کرنا سکھانا ہے۔
اس کورس کے دوران تربیت لینے والے والے عملے کو قالین کے تانے بانے کو برقرار رکھنے کے لئے لیے استعمال ہونے والے بہترین طریقوں سے بھی متعارف کروایا گیا اور قالینوں کی حفاظت کے لیے کناروں پر چمڑے کی سلائی کرنے کے طریقہ کار کی بھی وضاحت کی گئی۔
تربیتی سیشن کے اختتام پر قالین پر اثر انداز ہونے والے مختلف عوامل اور ان سے پہنچنے والے نقصانات کے تدارک پر بھی بات کی گئی۔
واضح رہے کہ الکفیل میوزیم اور دار المخطوطات کے پاس تاریخی اورنایاب قالینوں کو محفوظ کرنے کرنے کے لئے ماہرین پر مشتمل ٹیم موجود ہے۔ اس کے علاوہ خاص قسم کے قالین بنانے میں مہارت رکھنے والے ماہرین بھی الکفیل میوزیم اور دار المخطوطات میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: