روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے گھروں میں ہفتہ وار قرآنی محافل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن مرکز اپنے قیام سے لے کر اب تک بہت سے قرآنی پراجیکٹس پہ کام کر چکا ہے اور ان پراجیکٹس کے ذریعے معاشرے کے مختلف افراد یعنی بزرگ ،نوجوان، خواتین اور بچوں کو قرآن فہمی اور علم و ادراک کے سمندر سے فیض یاب کرنا ہے۔

اسی ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز اور اس کی علاقائی شاخوں کی جانب سے گھروں میں بھی قرآن محافل اور مختلف طرح کی قرآنی سرگرمیاں متعارف کروائی جارہی ہیں تاکہ قرآن پاک کی فیوض و برکات اور تعلیمات کو معاشرے کی تمام اکائیوں تک پہنچایا جا سکے۔

قرآن مرکز کی ہندیہ میں موجود علاقائی شاخ نے مومنین کے گھروں میں ہفتہ وار قرآنی محافل کے انعقاد کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے قرآن مرکز کے اس نئے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے قرآنی محافل کے انعقاد کے علاوہ بھی معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ قرآن مرکز کی جانب سے سالانہ ماہانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر قرآن پاک سے متعلق مختلف طرح کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں جن میں قرآن کورسز کا انعقاد، علمی و تحقیقی قرآن فورمزکا انعقاد، تلاوت قرآن و حفظ قرآن پروگرامز، بچوں کے لئے خصوصی قرآن کورسز اور سمر کورسز، قومی و بین الاقوامی سطح پر قرآن سیمینارز کا انعقاد، قومی و بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیارکرنا اور خواتین کے لیے قرآنی محافل اور قرآن کورسز کا انعقاد شامل ہے، جن کا مقصد عراقی معاشرے کو بالعموم اور نوجوانوں کو بالخصوص قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: