ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں لاجستک سپورٹ کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن اپنی علاقائی یونٹس کے ذریعے مختلف محاذوں پر خدمات پیش کرنے والے پاپولر موبلائزیشن کے بہادر جوانوں کو امداد اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور حال ہی میں ڈویژن کے تلعفر یونٹ کی جانب سے موصل کے علاقے میں خدمات سر انجام دینے والے پاپولر موبلائزیشن 25 بریگیڈ جوانوں کے لیے امدادی قافلہ روانہ کیا گیا ہے۔
اس امدادی قافلے کے ذریعے سے پاپولر موبلائزیشن 25 بریگیڈ کے جوانوں میں کھانے پینے کی اشیاء، لباس، دیگر ضروری اشیاء اور لاجسٹیکل اشیاء تقسیم کی گئیں۔
پاپولر موبلائزیشن 25 کے جوانوں نے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے اس مدد اور تعاون پر خوشی کا اظہار کیا اور فتوی دفاع وطن سے لے کر تاحال مسلسل تعاون اور امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وطن کی حفاظت اور علی مذہبی قیادت کے ساتھ اپنے کیے ہوئے عہد پر قائم ہیں اور مکمل طور پر ان کی ہدایت پرکاربند ہیں۔
آخر میں پاپولر موبلائزیشن 25 کے جوانوں نے اعلی دینی قیادت سماحة المرجع الدينيّ الأعلى السيّد علي السيستانيّ(دام ظلّه الوارف) کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: