العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں حصہ لیتے ہوئےدو ہزار مربع کلومیٹر سے زائد صحرائی علاقے کو کلیئر کیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کا مقصد دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں اور باقیات کو تلاش کرنااور انھیں ختم کرنا اور ملکی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

العباس فائٹنگ سکواڈ کےمرکزی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاپولر موبلائزیشن 26 بریگیڈ نے عملیات الفرات الأوسط کی سربراہی میں آج صبح اس سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں کربلااور نجف کے پولیس اور سکیورٹی ڈیپارٹمنٹس کا تعاون بھی شامل ہے جبکہ اس آپریشن میں 33 انفنٹری بریگیڈ، فیڈرل پولیس کی 16 بریگیڈ اور امام علی علیہ السلام کی بریگیڈ 2 بھی شرکت کر رہی ہیں۔

اس آپریشن کا مقصد الرزازہ کے شمال میںالرفيّع کے علاقے سے الانبار گورنیٹ کی انتظامی حدود میں واقع االفاج تک جبکہ مشرق اور جنوب میں کربلا اور نجف کی انتظامی حدود میں واقع صحرائی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور باقیات کو تلاش کرنا اور انہیں ختم کرنا ہے۔
گروپ کے مرکزی میڈیا کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ کہ آج پاپولر موبلائزیشن 26 برگیڈ نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے کے مغرب میں سعودی سرحد کی طرف اور جنوب میں کربلا اور نجف گورنٹیس میں دو ہزار مربع کلومیٹر سے زائد صحرائی علاقےکی تلاشی اور معائنہ کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: