الجود کمپنی کےمیرین ایلجی مرکبات زرعی فصلوں کی نشوونما اور پیداوار کے لیے مثالی ساز گار ماحول بناتا ہے

الجود کمپنی فار ماڈرن انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کی کمپوسٹ فارمولیشنز جو 100٪ سمندری طحالب سے نکالی جاتی ہیں انتہائی موثر مرکبات ہیں جو کہ نشوونما کے تمام مراحل میں پودوں اور فصلوں کے لیے انتہائی سازگار اور معاون ہے یہ 30 سے زائد اجزاء اور مرکبات پر مشتمل ہے جیسا کہ K2O 4% - P2O5 4% - N 4%۔

اس کے علاوہ نشوونما کو بڑھانے والے قدرتی عناصر میگنیز، میگنیشئم، کیلشیئم، زنک، بورون، آئرن، سلفر اور کاپر بھی موجود ہیں۔

کسان ہر سال فصلوں اور پودوں کی نشوونما اور پیداوار بڑھانے کے لیے ان تمام اجزاء اور مرکبات کا بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں اور اس کے علاوہ بھی ایسے نامیاتی اور غیر نامیاتی مرکبات اور اجزاء کا استعمال عام ہے جو کہ فصلوں کی نشوونما میں اضافے کے باعث ہوتےہیں جن میں آکسنز، وٹامنز، ایمانیئو ایسڈز، نامیاتی مرکبات اور دوسرے کئی ان جیسے مرکبات شامل ہیں۔

الجود کمپنی کا یہ تیار کردہ مرکب نائٹروجن کا ایک ذریعہ بھی ہے اور یہ مرکب پانی کی قلت یا پھر تھور جیسے مسئلوں کے خلاف پودوں میں مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ میرین ایلچی مٹی کی طبعی، کیمیائی اور حیاتیاتی خصوصیات کو بہتر کرتی ہے اور مٹی میں نمی برقرار رکھنے کی صلاحیت بڑھاتی ہے مٹی میں مائیکرو آرکنزمز کی سرگرمیوں میں اضافہ کر کے مٹی کی ذرخیزی اور فصلوں کی نشوونما اور فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

اس مرکب کا استعمال بیجوں سے پودا پھوٹنے کے عمل میں تیزی لاتا ہے اور نوخیز پودوں اور جڑوں کی نشوونما کو بڑھاتا ہے اور پھل کی کوالٹی کو بہتر اور دیر پا بنانے میں بھی معاون ہے اس کے علاوہ حیاتیاتی اور غیر حیاتیاتی سٹریسز کے خلاف پودوں میں مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

یہ مرکب پتوں کی صحت اور ان میں موجود کلوروفل کی سطح میں بھی اضافہ کرتا ہے اس میں موجود اجزاء بیٹین پتوں میں موجود کلوروفل کے ضیاع کو روکتا ہے۔

اس مرکب کی نمایاں خصوصیات:

1۔ جڑوں کے حجم اور سرگرمی میں اضافہ کرنا

2۔ سیم اور تھور کے خلاف پودوں میں ہائی ٹالیرنس لیول پیدا کرنا

3۔ درجہ حرارت کی کمی یا زیادتی کے خلاف پودوں میں ہائی ٹالیرنس لیول پیدا کرنا

4۔ فصلوں کی نشوونما میں تیزی لانا

5۔ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ

6۔ فصل کی صحت اور زندگی میں اضافہ کر کے اس کی مارکیٹنگ کو بہتر کرنا

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ پروڈکٹ مکمل طور پر مقامی سطح پر یعنی عراق میں ہی تیار کی گئی ہے اور کوالٹی کنٹرول کے تمام مراحل گزارا گیا ہے اور لیبارٹری اور عملی طور پر نہایت کامیاب ثابت ہوا ہے اور اس سے بہت اعلی نتائج ملے ہیں یہ پروڈکٹ مقامی طور پر کربلا کے فیکٹری آؤٹ لٹ اور بیرون ملک بھی دستیاب ہے۔

الجود کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں جاننے کے لیے مندرجہ ذیل فون نمبرز یا پتہ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(‎(07801930125

(‎(07801035422

مركز التسويق المباشر للشركة على طريق كربلاء/ النجف مقابل عامود (1145).

واضح رہے کہ کمپنی نے پہلے ہی اس کیٹگری میں چار مصنوعات متعارف کرا چکی ہے اور دیگر مصنوعات شامل کرنے پر کام کر رہی ہے:

1 - ایلگازون ڈیلٹا 4۔

2 - ایلگازون پوٹاشیم پلس۔

3 - ایلگازون سدا بہار۔

4- ایلگازون ایم ایکس 30۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: