تصویری رپورٹ : تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے ملحقہ مرکزی راستے شارع قبلہ کے مناظر

انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ مرکزی راستے شارع قبلہ میں زائرین اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو سہل اور رواں بنانے کے لیے کئی تعمیراتی و ترقیاتی کام کیے گئے ہیں کیونکہ روضہ مبارک میں داخل ہونے کے لیے یہ ایک اہم اور مرکزی راستہ ہے اور خصوصی ایام زیارت کے دوران یہاں زائرین کا رش بےانتہا بڑھ جاتا ہے۔
انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا زیارت اربعین اور دوسرے ایام زیارات میں یہاں زائرین کا رش بہت بڑھ جاتا ہے۔ شدید رش کے باعث زائرین کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نماز جمعہ کے لئے زائرین اور نمازی بھی یہی راستہ استعمال کرتے ہیں۔ اس لئے ہم نے زائرین کی سہولت اور آسانی کی خاطر اور رش کو کم کرنے کے لئے اس راستے کو وسعت دینے اور یہاں دیگر تعمیراتی و ترقیاتی کام کرنے فیصلہ کیا۔
اس راستے کی ترقی و بحالی کے لئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
- زائرین اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو سہل اور رواں بنانے کے لیے حرم مطہر کے باب قبلہ پر سلائیڈنگ گیٹ اور روضہ مبارک کے ڈیزائن سے ہم آہنگ نہایت دیدہ زیب سٹیل فینس کی تنصیب۔ یہ سلائیڈنگ گیٹ 12 میٹر لمبا اور دو میٹر اونچاجبکہ سٹیل فینس کی لمبائی 36 میٹر ہے۔
- زائرین کے داخلے اور چیکنگ کے لئے باقاعدہ مقامات کی تعمیر۔
- بجلی ، پانی اور سیوریج لائنز کی بحالی۔
- نگرانی اور سکیورٹی کے لئے جدید کیمروں کی تنصیب۔
- ایک مرکزی گول باغیچے کی تعمیرکی گئی ہے جہاں عراقی پرچم کے علاوہ روضہ مبارک امام الحسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے پرچم لہرائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کوسہولیات مہیا کرنے کے لئے ایک سپورٹنگ ادارہ ہے۔ یہ ڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک اور روضہ مبارک کی سائٹس پر منٹیننس، کنسٹرکشن اور مینوفیکچرنگ کا کام کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: