اعلی دینی قیادت: حقیقی اصلاحات میں تاخیر اور سستی عوام کی مشکلات میں مزید اضافے اور ملک میں عدم استحکام کا باعث بنے گی

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (28 جمادى الأول 1441هـ) بمطابق (24 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں نماز جمعہ کی امامت کے فرائض سرانجام دیئے اور نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں اعلی دینی قیادت کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے موصول ہونے والے پیغام کو عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا:

بسم الله الرحمن الرحيم

میرے بھائیو اور میری بہنو...... اعلی دینی قیادت اُن حقیقی اصلاحات کے نفاذ کی ضرورت پر بھی زور دیتی ہے کہ جن کا عوام مطالبہ کر رہی ہے اور اس خاطر انھوں نے بہت سی قربانیاں بھی دی ہیں۔ اعلی دینی قیادت کی نظر میں اس معاملے میں تاخیر اور سستی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گی اور ملک میں سلامتی اور سیاسی عدم استحکام کو طول دینے کا باعث بنے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: