اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (28 جمادى الأول 1441هـ) بمطابق (24 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں نماز جمعہ کی امامت کے فرائض سرانجام دیئے اور نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں اعلی دینی قیادت کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے موصول ہونے والے پیغام کو عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا:
بسم الله الرحمن الرحيم
میرے بھائیو اور میری بہنو...... دینی قیادت اپنے بنیادی واصولی موقف میں عراق کی خودمختاری کے احترام، سیاسی فیصلوں میں اس کی آزادی اور اس کے زمینی اور عوامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتی ہے، اور ان ناقابل تغییر قومی اصولوں پر اثرانداز ہونے والے ہر فریق کو مسترد کرتی ہے۔ عوام کو بیرونی ڈیکٹیشن سے دور رہتے ہوئے پرامن طریقے سے اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے اور ملکی خود مختاری کی حفاظت کے لیے مطالبات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔