اعلی دینی قیادت: نئی حکومت کی تشکیل موجودہ بحران کے حل کے لئے ایک اہم قدم ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے (28 جمادى الأول 1441هـ) بمطابق (24 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) میں نماز جمعہ کی امامت کے فرائض سرانجام دیئے اور نماز جمعہ کے دوسرے خطبہ میں اعلی دینی قیادت کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے موصول ہونے والے پیغام کو عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا:

بسم الله الرحمن الرحيم

میرے بھائیو اور میری بہنو...... نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر آئینی طور پر طے شدہ مدت سے کافی تجاوز کر چکی ہے، لہذا متعلقہ مختلف فریقوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ پہلے سے ذکر کردہ اصولوں کے مطابق اس فائل کو ختم کرنے کے لئے تعاون کریں، کیونکہ موجودہ بحران کے حل کے لئے یہ ایک اہم قدم ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: