ویڈیو: ایجوکیشنل کمپلیکسز جو عراق میں مناسب تعلیمی ماحول پیدا کرنے کے لئے ایک اہم قدم ہیں۔

ایجوکیشنل کمپلیکسز پراجیکٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد جدید تعلیم کے فروغ کے لئے سنجیدہ اور بامقصد اقدامات کرنا، پرائمری، مڈل اور انٹرمیڈیٹ اسکولوں+ ثقافتی مراکز کے قیام کے ذریعہ مربوط بنیادی تعلیمی ڈھانچے کی تشکیل دیتے ہوئے جدید طریقوں کے ذریعہ تعلیمی خدمات فراہم کرنا تاکہ عراق میں جدید تعلیم تک رسائی کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم کوبہتر کیا جا سکے۔

ایجوکیشنل کمپلیکسز پراجیکٹ کے تحت ابتدائی طور کربلا مقدسہ میں دو مقامات پر ایجوکیشنل کمپلیکس تعمیر کئے گئے۔

پہلا ایجوکیشنل کمپلیکس :

یہ ایجوکیشنل کمپلیکس الحر کربلا روڈ پر واقع ہے اور45،000 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہاں فراہم کردہ تعلیمی، تفریحی اور ثقافتی خدمات اور سہولیات درج ذیل ہیں۔

پانچ اسکولز : ہر اسکول کی عمارت (6.000) مربع میٹر پر محیط اورتین فلورز پر مشتمل ہے۔

دو کنڈر گارٹن اسکولز: یہ دونوں کنڈر گارٹن اسکولز(900) مربع میٹررقبے پرمشتمل ہیں اورہراسکول کی عمارت تین فلورز پر مشتمل ہے۔

دو اسپورٹس ہال : ہر ہال (900) مربع میٹررقبے پرمشتمل ہے۔

ثقافتی مرکز: یہ ثقافتی مرکزاس ایجوکیشنل کمپلیکس کی سب سے بڑی اور نمایاں عمارت ہے جو کہ ( 15000) مربع میٹر پر محیط اور پانچ فلورز پر مشتمل ہے۔ یہ ثقافتی مرکز متعدد ہالز، تھیٹراوردیگر جدید سہولیات پرمشتمل ہے۔

دوسرا ایجوکیشنل کمپلیکس :

یہ ایجوکیشنل کمپلیکس 10.710 مربع میٹر رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔ یہاں فراہم کردہ تعلیمی خدمات اور سہولیات درج ذیل ہیں۔

دو بوائزاسکولز: یہ دونوں اسکولز 2400 مربع میٹر رقبے پر تعمیر کئے گئے ہیں۔ ہراسکول کی عمارت جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ اور تین فلورز پر مشتمل ہے۔

ایک کنڈرگارٹن اسکول : یہ اسکول 1250 مربع میٹر کے رقبے پر محیط اور تین فلورز پر مشتمل ہے۔

اسپورٹس ہال : یہ ملٹی پرپوز ہال 1300 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے۔

ایک گرلز اسکول : بچیوں کے لئے قائم کیا جانے والا یہ جدید اسکول 2400 مربع میٹر کے رقبے پر محیط اور تین فلورز پر مشتمل ہے۔

یہ ایجوکیشنل کمپلیکس باغات، مرکزی اور ذیلی سڑکیں پر مشتمل ایک جدید ترین تعلیمی ادارہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: