روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذہبی سیاحت کے محکمہ نے عراق میں واقع مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے ہفتہ وار پروگرام کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذہبی سیاحت کے محکمہ نے رواں سال عراق میں واقع مقامات مقدسات کی زیارت کے لئے ہفتہ وار پروگرام مناسب قیمتوں ، منفرد خدمات اور جدید ترین گاڑیاں استعمال کرتے ہوئے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عراق میں واقع مقامات مقدسات کی زیارت کے لئے یہ پروگرام ہفتے کے دنوں کے حساب سے ترتیب دیا گیاہے، جو حسب ذیل ہے۔

ہفتہ کے دن: مسلم بن عقیل علیہ السلام کے بچوں کی زیارت اور اس کے ساتھ کاظمین میں روضہ مبارک امام موسی کاظم علیہ السلام اور امام جواد علیہ السلام کی زیارت، انفرادی ٹکٹ کی قیمت 5،000 دینار ہے۔
روانگی صبح سات بجے باب بغداد پر نصب اسکرین کے قریب۔

پیر کے دن: روضہ مبارک امام نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام اور روضہ مبارک سید محمد علیہ السلام کی زیارت کے علاوہ کاظمین میں روضہ مبارک امام موسی کاظم علیہ السلام اور امام جواد علیہ السلام کی زیارت بھی شامل ہے۔ فی شخص ٹکٹ کی قیمت (دس ہزار دینار) ہے اور روانگی صبح چھ بجے باب بغداد پر نصب اسکرین کے قریب۔

منگل: روضہ مبارک امام علی علیہ السلام اور مسجد کوفہ اور اس سے منسلک مساجد اور مقامات کی زیارت کے علاوہ مسجد السهلة کی زیارت۔ ایک شخص کے لئے ٹکٹ کی قیمت 4000 دینار ہے اور روانگی دن ١ بجے باب بغداد پر نصب اسکرین کے قریب۔

جمعۃ المبارک: روضہ مبارک امام نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام اور روضہ مبارک سید محمد علیہ السلام کی زیارت کے علاوہ کاظمین میں روضہ مبارک امام موسی کاظم علیہ السلام اور امام جواد علیہ السلام کی زیارت بھی شامل ہے۔ ایک شخص کے لئے ٹکٹ کی قیمت 10000 دینار ہے۔ اور روانگی صبح 6 بجے باب بغداد پر نصب اسکرین کے قریب۔

۔ مزید معلومات اور بکنگ کے لئےمذکورہ بالا محکمہ کی ذیلی برانچز سے رابطہ کریں۔

- پہلی برانچ / باب بغداد۔ قمر پوائنٹ کے قریب۔

- دوسری برانچ / روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام باب قبلہ ۔

یا درج ذیل نمبروں پر کال کریں: (07602283026) - (07801952463) - (07602327074)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: