روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مظاہرین کے لیے خیمے نصب نہیں کیے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا ادارہ روضہ مبارک کی طرف سے مظاہرے اور دھرنے کے لیے ٹینٹ نصب کرنے کی خبر کی تردید کرتا ہے۔

اس وقت سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ نے بغداد اور دوسرے شہروں میں مظاہرین اور دھرنا دینے والوں کے لیے نئے سرے سے ٹینٹ نصب کر کے دیئے ہیں لیکن ٢٩ جمادى الأول ١٤٤١هـ بمطابق ٢٥جنوری ٢٠٢٠ء کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی پریس ریلیز میں اس خبر کو غیرموثوق قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ہی پرامن مظاہروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پرامن مظاہرین کی حمایت میں متعدد خدمات فراہم کر رہا ہے جو کہ درج ذیل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکزی مضیف کی جانب سے ہزاروں مظاہرین کو کھانےکی فراہمی۔
پینے کے پانی کی مسلسل فراہمی۔
دن کے مختلف اوقات میں جوسز، پھلوں اور چائے کی تقسیم۔
دھرنے کی جگہ صاف کرنے کے لئے گاڑیوں کی فراہمی۔
مظاہرین ین کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے مختلف مقامات پر واٹر سٹیشنز کا قیام۔
مظاہرین کی آمدورفت کے لیے لئے گاڑیوں کی فراہمی۔
مظاہرین کے لیے خیموں، کمبلوں اور دیگر اشیاء کی فراہمی۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے لئے پیرامیڈکس کی موجودگی۔
مظاہروں کے مقامات پر فری میڈیکل کیمپس کا قیام۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی جانب سے زخمی یا بیمار ہونے والے مظاہرین یا سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا بلامعاوضہ علاج۔
مظاہرے میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی مجالس کا انعقاد۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: