ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے موصل کے علاقے میں خدمات انجام دینے والے پاپولر موبلائزیشن کے جوانوں کے لئے لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن اپنی علاقائی یونٹس کے ذریعے مختلف محاذوں پر خدمات پیش کرنے والے پاپولر موبلائزیشن کے بہادر جوانوں کو امداد اور لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور حال ہی میں ڈویژن کے سماوی یونٹ کی جانب سے موصل کے علاقے میں خدمات سر انجام دینے والے پاپولر موبلائزیشن أنصار المرجعيّة بریگیڈ / 44 ، جو داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں اوران کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے کے جوانوں کے لیے امدادی قافلہ روانہ کیا گیا۔
اس امدادی قافلے کے انچارج نے الکفیل نیٹورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "یہ قافلہ ان امدادی قافلوں کا حصہ ہے جو حال ہی میں مختلف آپریشنل سیکٹرز کو بھیجے گئےہیں، اس امدادی قافلے کے ذریعے سے حیدر شہر میں خدمات پیش کرنے والے پاپولر موبلائزیشن أنصار المرجعيّة بریگیڈ / 44 کے جوانوں میں کھانے پینے کی اشیاء، پھل، خشک راشن، دیگر ضروری اشیاء اور لاجسٹیکل اشیاء تقسیم کی گئیں ہیں۔
پاپولر موبلائزیشن أنصار المرجعيّة بریگیڈ / 44 کے جوانوں نے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے اس مدد اور تعاون پر خوشی کا اظہار کیا اور فتوی دفاع وطن سے لے کر تاحال مسلسل تعاون اور امداد کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: