گرین بیلٹ پروجیکٹ کے جنوبی حصے کو بچانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اقدامات

گرین بیلٹ پروجیکٹ کربلا مقدسہ میں شروع کیا گیا اہم ترین منصوبہ ہے کیونکہ یہ پروجیکٹ صوبے کے ماحول کو بہتر بنانے، صحرا کو کم کرنے اور رہائشی علاقوں اور اردگرد موجود صحرائی علاقوں کے درمیان بفر زون اور قدرتی رکاوٹ کا کام کرتا ہے،لیکن گزشتہ سال اس منصوبے کے لیے نہایت سخت ثابت ہوئے کیونکہ متعلقہ حکام کی عدم توجہی اور عدم دلچسپی کے باعث یہ پروجیکٹ تقریبا ختم ہونے کے قریب تھا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا مقدسہ اور یہاں کی آبادی کے وسیع تر مفاد اور اس شہر مقدس کے لیے مرتب کردہ منصوبوں اور سرگرمیوں کے تحت اس منصوبے کے جنوبی حصے جو کہ 27 کلومیٹر لمبا اور 270.000 مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے کو بچانے اور بحال کرنے کے لیے حکومت سے اپنی تحویل میں لے کر اسے الکفیل گروپ آف نرسریز اور انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردیا۔

اس منصوبے کے ایک سپروائزر رافد أياد نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے ہوئے کہا: اس منصوبے کو بچانے کے لئے کئی مرحلہ وار اقدامات کیے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

پروجیکٹ سائٹ کا سروے اور نقصان کا جائزہ لیا گیا۔

سائٹ کی مکمل صفائی کی گئی۔

سوکھ جانے والے پودوں کی جگہ نئے پودے لگائے گئے۔

آبپاشی کے نظام کو بحال کیا گیا۔

پانی کی فراہمی اور چھڑکاؤ کے لیے واٹریونٹس کی تنصیب کی گئی۔

آرٹیژن کنووں کی بحالی اور واٹرپمپس کی مرمت کی گئی۔

بجلی کے نظام کی مرمت و بحالی۔

انہوں نے مزید مزید کہا کہ اس منصوبے میں زیادہ تر ایسے درخت شامل ہیں جو صحرا کے سخت اور مشکل ماحول کا مقابلہ کرسکتے ہیں جن میں زیتون کھجور اور یوکلپٹس شامل ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار نے اس پروجیکٹ میں ڈیپارٹمنٹ کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ہمارا کردار اس پروجیکٹ میں ہونے والی والی کسی بھی تکنیکی خرابی کو دور کرنا، واٹر یونٹس اور بجلی کے آلات اور بجلی کے نظام کی دیکھ بھال، بحالی اور فالواپ کرنا اور کسی بھی چیز یا آلے کی خرابی کی صورت میں نئی چیزیں اور آلات کی فراہمی، مرمت اور بحالی شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: