الکفیل یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی میں ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتئ تنوع کی ترقی و استحکام کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کی الکفیل یونیورسٹی صحتمندانہ ثقافت کے فروغ اور کیمیائی وحیاتیاتی آلودگی سے پاک ماحول کے لیے کوشاں ہے۔ اسی ضمن میں الکفیل یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی میں ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتئ تنوع کی ترقی و استحکام کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ماحول کو آلودہ کرنے والی کیمیائی اور حیاتیاتی آلودگیوں کا جائزہ لینا ہے خاص طور پر وہ کیمیائی اور حیاتیاتی آلودگیاں جو تعلیمی اداروں کی تجربہ گاہوں کی وجہ سے پیدا ہورہی ہیں کیونکہ ماحول عوامی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

ورکشاپ میں ماحول کو صاف رکھنے کے لئے ان آلودگیوں کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

یہ ورکشاپ یونیورسٹی میں منعقد کی جانے والی ورکشاپس کا ایک تسلسل ہے جس کا مقصد حیاتیاتی اور کیمیائی فضلے کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کے بارے میں بات کرنا ہے۔

اس ورکشاپ جس سے یونیورسٹی آف کوفہ / کالج آف ویٹرنری میڈیسن کے انسٹرکٹر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ ابیس الحاتمی اور کالج آف فارمیسی / الکفیل یونیورسٹی کے انسٹرکٹر اسسٹنٹ پروفیسر ایمن محمد باقر الحسین نے خطاب کیا، میں فیکلٹی ممبران اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایک الکفیل یونیورسٹی کو اپنے علمی وتحقیقی کاموں اور ماحول دوست پالیسیوں کی بنا پر گرین میٹرک کی عالمی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔

گرین میٹرک کا دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی حیثیت اور ماحولیاتی پالیسیوں سمیت پائیدار ترقی کا ایک جامع جائزہ فراہم کرنے کے مقصد سے قیام عمل میں آیا ہے۔

گرین میٹریکس، اپنی نوعیت میں یونیورسٹی کے منتظمین اور پالیسی سازوں کو ماحولیاتی مسائل اور توانائی کی کھپت سے آگاہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

ماحولیات اور انفراسٹرکچر، توانائی اور آب و ہوا کی تبدیلی، فضلات کا انتظام، پانی، ٹرانسپورٹ اور تعلیم اور تحقیق وہ اقدامات ہیں جو اس درجہ بندی کے نظام میں جامعات کا موازنہ کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

یونیورسٹیوں کو جانچنے کے لئے گرین میٹرکس کا ماخذ وہ سوالنامہ ہے جو ان جامعات کیلئے بھیجا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: