حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے خواتین کا جلوس عزاء

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شھادت کے حوالے سے روایات میں مذکور تیسری تاریخ کے قریب آتے ہی ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

’’موسم احزان فاطمی‘‘ کے ضمن میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آج (2 جمادى الآخرة 1441هـ) صبح خواتین کا جلوس عزاء برآمد ہوا کہ جس میں شامل سینکڑوں سوگوار خواتین نے کربلا کے دونوں مقدس روضوں میں حاضری دی اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کو اس المناک شھادت پہ تعزیت پیش کی۔

خواتین کا جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے شروع ہوا۔ جلوس کی ابتداء میں سادۃ الخدام نے جناب زہراء سلام اللہ علیھا کا رمزی تابوت کاندھوں پہ اٹھایا ہوا تھا اور ان کے پیچھے سوگوار خواتین کی بڑی تعداد ماتم کرتے ہوئے چل رہی تھیں۔ یہ جلوس عزاء بین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا۔

واضح رہے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے شعائر و حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے دس دن تک موسم احزان فاطمی کے عنوان سے سوگ منایا جاتا ہے اور اس ضمن میں متعدد عزائی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: