باب قبلہ کے سامنے فرش پر سنگ مرمر کی ٹائلز لگانا شروع کر دی گئی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے حرم مطہر کے باب قبلہ پر سلائیڈنگ گیٹ اور روضہ مبارک کے ڈیزائن سے ہم آہنگ نہایت دیدہ زیب سٹیل فینس کی تنصیب کے بعد باب قبلہ کے سامنے حرم مطہر کے فرش پر سنگ مرمر کی ٹائلز لگانا شروع کر دی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ نے سنگ مرمر کی ٹائلز لگانے سے پہلے حرم مطہر کے باب قبلہ پر موجود عارضی باڑ کو ہٹانے اور زمین کو ہموار کرنے کے بعد صحن مبارک کے اس حصے پر کنکریٹڈ تہ بچھا دی تھی۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ اینڈ مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حرم مطہر کے باب قبلہ پر موجود عارضی باڑ کو ہٹا کر مستقل بنیادوں پر سلائیڈنگ گیٹ اور روضہ مبارک کے ڈیزائن سے ہم آہنگ نہایت دیدہ زیب سٹیل فینس کی تنصیب کی گئی ہےاور سٹیل فینس کی ڈیزائننگ اور تیاری کا تمام تر کام مکمل طور پر روضہ مبارک کے انجینیئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے کیا ہے۔ یہ سلائیڈنگ گیٹ 12 میٹر لمبا اور دو میٹر اونچاجبکہ سٹیل فینس کی لمبائی 36 میٹر ہے۔ یہ گیٹ اورسٹیل فینس نہایت مضبوط اور دیدہ زیب ہیں اور روضہ مبارک کے ڈیزائن اور تزئین و آرائش سے ہم آہنگ ہے اور روضہ مبارک کے تعمیراتی حسن میں اضافے کا باعث ہوگی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: