دینی علوم کےطلباء کے لیے قرآن پروجیکٹ کا تیسرا کورس اختتام پذیر ہوچکا ہے

معاشرے میں قرآن کلچر کے فروغ کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی نجف اشرف میں موجود شاخ کی جانب سے دینی علوم کےطلباء کے لیے قرآن پروجیکٹ کے ضمن میں منعقدہ کردہ تیسرا کورس اختتام پذیر ہوچکا ہے۔
اس کورس کا پہلا مرحلہ قرآن پاک کو صحیح طریقے سے پڑھنے اور احکام تجوید کے لیکچرز پر مشتمل تھا جبکہ اس کورس کے دوسرے مرحلے میں علوم القرآن اور قرآنی موضوعات پر حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز اساتذہ نے لیکچرز دیے۔
اس کورس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے 170 سے زیادہ طلباء جن کا تعلق عراق، عرب اور دیگر ممالک سے ہے، نے شرکت کی۔ کورس کے اختتام پر گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کورس کے شرکاء کو اسناد پیش کی گئیں۔
واضح رہے کہ قرآن پروجیکٹ کے ان کورسز میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی کیونکہ یہ کورس قرآن کلچر اور قرآنی علوم کے حوالے سے بہت فائدہ مند ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: