روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں لگے آئینوں اور فانوسوں کی چمک دمک اور خوبصورتی آئینہ اور فانوس ڈویژن کی روزمرہ کاوشوں کا نتیجہ ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہونے کے بعد جو چیزیں زائرین کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں ان میں صحن مبارک کا اسلامی فن تعمیر اور چھت کی تزئین و آرائش بھی شامل ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے توسیعی منصوبے کے ضمن میں صحن مبارک پر بنائی جانے والی چھت اسلامی اور جدید طرز تعمیر کا حسین امتزاج ہے اور اس سے ملحقہ حصوں پر آئینہ کاری سے بنے نقش و نگار اس کے جمالیاتی حسن کو دوبالا کرتے ہیں اور اسی طرح ہر جانب لٹکتے ہوئے فانوس اور ان کی چمک دمک اس مقدس مقام کی عظمت اور شان کی ترجمانی کرتی ہے۔
ان آئینوں اور فانوسوں کی چمک دمک اور خوبصورتی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے آئینہ اور فانوس ڈویژن کی روزمرہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ یونٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے آئینوں اور فانوسوں کی دیکھ بھال اور صفائی کا ذمہ دار ہے۔ اس یونٹ کی اہم ذمہ داریوں میں فانوس اور آئینوں سے دھول ہٹانا، انہیں پالش کرنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا شامل ہیں۔ ان ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے یونٹ کا عملہ مخصوص مشینوں، آلات اور اونچی جگہوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کرینوں کا استعمال کرتا ہے۔
ان تمام اقدامات کا مقصد آئینے اور فانوسوں کی چمک دمک اور خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی جمالیاتی حسن کو بڑھانا ہے تاکہ زائرین روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی روحانی فضاؤں میں مراسم زیارت کی ادائیگی کر سکیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک میں لگے آئینے اور فانوس نہایت اعلی معیار اور بہترین خصوصیات کے حامل ہیں اور روضہ مبارک کی تزئین و آرائش اور طرز تعمیر سے ہم آہنگ اور اس جگہ کے تقدس اور وقار کے مطابق ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: