روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور مسجد الإمام الحسن المجتبى(ع) کے مشترکہ تعاون سے کربلا کے مغربی صوبے الجدول میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے سماجی اور رفاہی منصوبوں کے ضمن میں کربلا کے مغربی صوبے الجدول میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب میں معاونت فراہم کی ہے۔ یہ علاقہ پانی کی قلت کا شکار تھا جس کی وجہ سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور مسجد امام حسن المجتبی کی انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے یہاں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی گئی ہے۔
اس واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئےمالی معاونت مسجد حسن المجتبی کی انتظامیہ اور اہل منطقہ کی جانب سے فراہم کی گئی تھی جبکہ پلانٹ کی مناسب نرخوں میں خریداری اور تنصیب کی ذمہ داری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے واٹر ڈویژن نے سرانجام دی۔
اس پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 2000 لیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ پلانٹ اپنی کارکردگی اور خصوصیات کے حوالے سے یہاں تنصیب کے لئے نہایت موزوں ہے کیونکہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کربلا کے اندر اور باہر نصب کیے گئے اس طرح کے واٹر پلانٹ نہایت کامیابی سے کام کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: