روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےانسانی ہمدردی اور سماجی خدمات کے ضمن میں سلسلہ وار منصوبے: کربلاء اولڈ ہوم کی مرمت اور بحالی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام انسانی ہمدردی اور سماجی خدمات کے ضمن میں سلسلہ وار منصوبوں اور سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کربلاء کے اولڈ ہوم کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔ یہ اولڈ ہوم انتظامیہ کی غفلت کے باعث خستہ حالی کا شکار تھا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینیئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینیئر سمیر عباس نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بتایا: اس اولڈ ہوم کی بحالی ہمارے سماجی خدمات کے منصوبوں کا حصہ ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایات پر ہمارے عملے نے سائٹ کا مکمل سروے کرنے کے بعد مرمت اور بحالی کے کاموں کا آغاز کردیا ہے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
اولڈ ہوم میں موجود 14 سینٹری یونٹس کی مرمت و بحالی۔
پانی کے رساؤ کو ختم کرنے کے لیے چھتوں کی مرمت اور بحالی۔
متعدد کمروں کے چھتوں کے نیچے نئی سیلنگ کی تنصیب اور باقی کمروں میں چھتوں کی سیلنگ کی مرمت اور بحالی۔
کولنگ اور ریفریجریشن کے تمام آلات کی مرمت اور بحالی۔
بجلی اور روشنی کے نظام کی مرمت اور بحالی۔
عمارت کو نیا پینٹ کرنا۔
کمروں کے فرش کی مرمت اور بحالی۔
بارش سے بچاو کے لئے چھتوں پر نیا پلستر کرنا۔
کنسٹرکشن یونٹ کے انجینئر محمد مصطفی شاکر نے اس موقع پر کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے معاشرے کو بہترین خدمات کی فراہمی کے تسلسل میں ہمارا یونٹ اس سے پہلے متعدد اسکولوں کی مرمت اور بحالی کا کام بھی کر چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: