اعلی دینی قیادت: موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ نئی حکومت کی تشکیل ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (5 جمادى الثانی 1441هـ) بمطابق (31 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھتے ہوئے کہا:
میرے بھائیو اور بہنو... عراق اور دنیا کے موجودہ حالات کے بارے میں اعلی دینی قیادت آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے ہم تک پہنچنے والا پیغام آپ کی خدمت میں پڑھنا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
.....دوسری طرف موجودہ بحران اور سیاسی، معاشی اور امنی عدم استحکام کا تسلسل ملک اور عوام کے مستقبل کے مفاد میں نہیں ہے، اس بحران سے نکلنے کی تمھید کے طور نئی حکومت کی تشکیل میں جلدی کی جائے، ضروری ہے کہ حکومت لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ ہو، حالات کو پرسکون کرنے اور ریاست کے وقار کو بحال کے قابل ہو، اور قریب ترین پہلی فرصت میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات منعقد کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرے.....
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: