اعلی دینی قیادت: موجودہ حالات میں عوام کی رائے جاننے کے لیے انتخابات ہی مناسب راستہ ہے

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (5 جمادى الثانی 1441هـ) بمطابق (31 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھتے ہوئے کہا:
میرے بھائیو اور بہنو... عراق اور دنیا کے موجودہ حالات کے بارے میں اعلی دینی قیادت آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے ہم تک پہنچنے والا پیغام آپ کی خدمت میں پڑھنا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
...... مختلف مكوّنات پر مشتمل سیاسی قوتوں میں واضح طور پر پائی جانے والی تقسیم، اگلے مرحلے میں ترجیحات کے حوالے سے اختلافِ نظر، عوام کی اکثریت کی طرف سے مطالبہ کی گئی اصلاحات کرنے پر اتفاق رائے میں ناکامی نے ملک کو مزید خطرات اور پریشانیوں سے دوچار کر دیا ہے، جس کے پیش نظر موجودہ حالات میں عوام کی رائے جاننے کے لیے رائے شماری کے صندوقوں کی طرف رجوع ہی مناسب حل ہے لہذا حتمی طور پر ضروری ہے کہ قبل از وقت انتخابات کا انعقاد کروانے کے لیے جلدی کی جائے تاکہ شہری حق رائے دہی استعمال کریں اور اگلی پارلیمنٹ ان کے آزادانہ فیصلے سے تشکیل پائے، اصلاحات کے لئے ضروری اقدامات کرنے اور ملک کے مستقبل کے لیے اہم رہنما فیصلے کرنے کا مطلب بھی یہی ہے خاص طور پر وہ فیصلے جن کا تعلق ملک کی خودمختاری و آزادی اور اس کے زمینی اور عوامی اتحاد کی حفاظت سے ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: