اعلی دینی قیادت آیت اللہ سیستانی کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور نئے غاصب منصوبے کی مذمت

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی (دام عزہ) نے (5 جمادى الثانی 1441هـ) بمطابق (31 جنوری 2020ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران اعلی دینی قیادت کا بیان پڑھتے ہوئے کہا:
میرے بھائیو اور بہنو... عراق اور دنیا کے موجودہ حالات کے بارے میں اعلی دینی قیادت آيت الله العظمى سيّد علی حسینی سيستانی (دام ظلّه الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر کی طرف سے ہم تک پہنچنے والا پیغام آپ کی خدمت میں پڑھنا چاہتا ہوں کہ جس میں انھوں نے فرمایا ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
.......... آخر میں یہ بتانا باقی ہے کہ دینی قیادت اس جابرانہ منصوبے کی سختی سے مذمت کرتی ہے جسے حال ہی میں مزید فلسطینی علاقوں پر غاصبوں کے قبضے کو جائز قرار دینے کے لئے منظرعام پر لایا گیا ہے، دینی قیادت اس بات پر پہ زور دیتی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے اپنے مقبوضہ علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنے اور اپنی آزاد وخود مختار ریاست کے قیام کے حق کی حمایت کرتی ہے۔ دینی قیادت نے عربوں، مسلمانوں اور دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فلسطینی عوام کی مدد کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: